یہ مخلص عالم دین خدمت اور جدوجہد کی علامت تھے اور اپنی پوری عمر کو مختلف ذمہ داریوں کو قبول کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت میں گزاری۔
17 July 2025
04:05
۲۲۳
خبر کا خلاصہ :
بسم الله الرحمن الرحیمإنا لله و إنا إلیه راجعون
عزت مآب صدر محترم
-
"ٹرمپ جیسے احمق کو اس حقیقت کا شعور نہیں کہ اس اسلامی نظام کی قیادت، جو دینی مرجعیت پر قائم ہے، محض ایک ملک کی قیادت نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کی نمائندہ اور اس کے عقیدے و وقار کا ترجمان ہے۔"
-
آیت اللہ فاضل لنکرانی(دام عزہ) کی طرف سے سپاہ کے سرداروں ،ایٹمی سائنسدانوں اور بے گناہ عوام کی شہادت پر تعزیتی پیغام
-
8 شوال المکرم وہابیوں کے ہاتھوں بقیع میں آئمہ معصومین (ع) کے قبور مطہر کی تخریب تسلیت باد
-
جہان ہستی کے انوار
-
آج اسلام کا سب سے بڑا دشمن، اسرائیل ہے
-
آج اسلام کا سب سے بڑا دشمن، اسرائیل ہے
بسم الله الرحمن الرحیم
إنا لله و إنا إلیه راجعون
عزت مآب صدر محترم جمہوری اسلامی ایران اور ان کے ساتھیوں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے گرنے کا انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ،جس کے نتیجہ میں خادم الرضا (علیہ السلام) اور ملت ایران کے خدمتگزار حضرت مستطاب حجۃ الاسلام و المسلمین جناب آقا سید ابراہیم رئیسی (رضوان اللہ علیہ) شہید ہوگئے ، اس اسف بار واقعہ نے ملت ایران اور اسلامی نظام اور انقلاب کے وفاداروں کے دلوں کو مغمو م کیا ۔
یہ مخلص عالم دین خدمت اور جدوجہد کی علامت تھے اور اپنی پوری عمر کو مختلف ذمہ داریوں کو قبول کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت میں گزاری۔
اپنے صدارت کے دور میں انہوں نے انقلاب، امام خمینی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نظریہ اور آرمان جو کہ عوام کی خدمت اور حاکمیت دین کی حکمرانی تھی اسے زندہ اور مضبوط کر دیا ۔
جب آپ نے امام علی بن موسیٰ الرضا (علیہ السلام) کے حرم کا چارچ سنبھالا تو وہاں بھی ساری کامیابیاں حاصل کی تھی ۔
چیف جسٹس کے عہدہ کو پر فائز ہوئے تو دن رات ایک کر کے دیانتداری کے ساتھ خدمات انجام دی اور وہاں بہت سارے اصلاحات اور بدعنوانی سے لڑنے کے لیے شاندار اقدامات کرنے میں کامیاب رہے۔
اقوام متحدہ کے اجلاس میں انہوں نے قرآن پاک کو تھام کر اللہ تعالیٰ کے احکامات کا بہادری سے دفاع کیا۔
ولایت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی اطاعت میں کچھ بھی کرنے سے دریغ نہیں کرتے تھے۔
میں اس عظیم انقلابی شخصیت اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر حضرت ولی عصر امام زمان (عجل الله تعالی فرجه الشریف)، رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ملت شہید پرور ایران اور ان کے معزز خاندان کی خدمت میں تبریک اور تسلیت عرض کرتا ہوں ۔
یقینی طور پر کفر اور استکبار جہانی سے مقابلہ کے لئے اس بلند پایہ شہید کا قائم و دائم رہے گا ۔
محمد جواد فاضل لنکرانی
1403/2/31