اردو

آیت اللہ فاضل لنکرانی(دام عزہ) کی طرف سے سپاہ کے سرداروں ،ایٹمی سائنسدانوں اور بے گناہ عوام کی شہادت پر تعزیتی پیغام

15 July 2025

05:10

۱۸

آخرین رویداد ها

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجالٌ صَدَقُوا ما عاهَدُوا اللّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضى نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَ ما بَدَّلُوا تَبْدِيلاً

" مومنین میں ایسے بھی مردُ میدان ہیں جنہوں نے اللہ سے کئے وعدہ کو سچ کر دکھایا ہے ان میں بعض اپنا وقت پورا کرچکے ہیں اور بعض اپنے وقت کا انتظار کررہے ہیں اور ان لوگوں نے اپنی بات میں کوئی تبدیلی نہیں پیدا کی ہے).سورہ احزاب: آیت 23(

 

خونخوار امریکہ اور استکبارِ جہانی کے مجرم ہاتھ ایک بار پھر سفاک صہیونی حکومت کے آستین سے برآمد ہوا ہے ، اور اس مرتبہ انہوں نے ملتِ مسلمان اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حاکمیت کی تمام سرخ لکیروں کو عبور کرتے ہوئے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، بے گناہ عورتوں اور بچوں کو شہید کر کے اپنی سابقہ رسوائیوں پر ایک اور دھبہ لگا دیا۔

 

آج کے اس عظیم سانحے میں اس ملک کے چند اعلیٰ رتبہ سپہ سالار اور ایٹمی سائنسدان شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔

 

باقری، سلامی، رشید اور حاجی زادہ نے اپنی دیرینہ آرزو کو پا لیا اور اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے۔

تهرانچی، عباسی اور دیگر شہید سائنسدانوں نے اپنے علم کو عمل میں بدل دیا اور جامِ شہادت نوش کیا۔

تاریخ گواہ ہے کہ شہید کا خون ہمیشہ تبدیلی کا پیش خیمہ رہا ہے۔

 

میں ان عظیم شہادتوں پر مبارکباد اور اس دلخراش سانحے پر تعزیت پیش کرتا ہوں، اور اس یزیدی جنایت کے نتیجے میں حضرت بقیة اللہ الاعظم (ارواحنا فداه)، رہبر معظم انقلاب، شہداء کے خاندانوں اور پوری ملت ایران کی خدمت میں اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں۔

 

میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بہادر مسلح افواج سے اپنی طرف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس سفاک و مجرم صہیونی حکومت کو ایک ہمہ جہت، سخت اور عبرت ناک جواب دینے میں ہرگز کوئی تاخیر نہ کریں، اور ایران کے بہادر و با غیرت عوام کی یکجہتی سے ایسے کاری وار کریں کہ آئندہ کسی کو اس قسم کی جرأت نہ ہو۔

 

میں تمام لوگوں کو ولی فقیہ اور فرماندہ کل قوا کے گرد وحدت اور اطاعت کی دعوت دیتا ہوں۔

 

عزیز عوام اور جان نثار مسلح افواج جان لیں کہ قرآن کی اس مبارک آیت: " «إِنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ»"(سورہ غافر: آیت 51) کے مطابق، خدائی نصرت یقینی اور قطعی ہے، ان شاء اللہ۔

 

اللهم انصر الاسلام والمسلمن، وانصر جيوش المسلمين، واخذل الكفار والمعاندين والمنافقين۔

 

تاریخ: 13 جون 2025

محمد جواد فاضل لنکرانی

برچسب ها :